نیویارک(آن لائن)انٹرکانٹیننٹل کموڈیٹی مارکیٹ(آئی سی ای) میں روئی کے نرخوں میں کمی آئی ہے جس کی وجہ طلب میں کمی ہے۔آئی سی ای عالمی منڈی میں مارچ کے لئے روئی کے سودے 0.17 سینٹ (0.23 فیصد) کم
ہوکر75.03سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ ایکسچینج میں روئی کی کل 47,628 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 265855 گانٹھیں کم ہیں۔