پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

60 فیصد رجسٹرڈ کمپنیاں ٹیکس ادا نہیں کرتیں ،ایف بی آر

datetime 18  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) کے پاس رجسٹرڈ 3 ہزار 333 کمپنیوں میں سے 2 ہزار 8 کمپنیاں یعنی کْل رجسٹرڈ کمپنیوں کا 60.1 فی صد کمپنیاں کوئی ٹیکس ادا ہی نہیں کرتیں۔ دستیاب ایف بی آر دستاویزات کے مطابق 3 ہزار 333 کمپنیوں نے کْل 170 ارب روپے ٹیکس جمع کروایا۔ان کْل رجسٹرڈ کمپنیوں میں سے ایک لاکھ تک ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیاں 7.6 فیصد ہیں،

جن کا ادا کردہ ٹیکس 82 لاکھ 87 ہزار روپے ہے۔اسی طرح ایک سے 5 لاکھ کے دوران 6.2 کمپنیوں نے 5 کروڑ ساڑھے 74 لاکھ روپے ٹیکس دیا۔ 5 سے 10 لاکھ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیاں 3.5 فی صد ہیں اور ان کمپنیوں نے 8کروڑ 42 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔10 سے 50 لاکھ کے درمیان ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیاں کْل کمپنیوں کا 6.7 فیصد ہیں اور انہوں نے 55کروڑ 61 لاکھ روپے ٹیکس دیا۔50 لاکھ سے ایک کروڑ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیاں صرف 2.4 فیصد ہیں

اور ان کے ٹیکس کی رقم 55کروڑ47 لاکھ روپے بنتی ہے جبکہ ایک کروڑ سے 5کروڑ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیوں کی شرح 6.3 فیصد ہے اور ان کمپنیوں کی طرف سے جمع شدہ ٹیکس کی رقم 5 ارب 17کروڑ روپے بنتی ہے۔5 سے 10کروڑ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیوں کی شرح صرف 2.10 فیصد ہے اور انہوں نے 4 ارب 89 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔دستاویز کے مطابق 10کروڑ سے زیادہ ٹیکس دینے والی کمپنیاں تقریباً 5 فیصد ہیں اور ان کمپنیوں نے 158 ارب 45 کروڑ 28 لاکھ روپے ٹیکس جمع کروایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…