جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

جاپان کی دو بڑی کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

datetime 15  دسمبر‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی)جاپان کی دو بڑی کمپنیوں نے پاکستان میں ایل این جی اسٹوریج اینڈ ری گیسی فکیشن پروجیکٹ اور ہنڈائی گاڑیوں کا یونٹ لگانے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق طویل عرصے کی کوششوں کے بعد پاکستان بڑی جاپانی کمپنیوں کو پاکستانی مارکیٹ میں لانے میں کامیاب ہو گیا ہے جاپانی کمپنی مٹسوئی اینڈ کو نے سنگاپور کی کمپنی بی ایم ڈبلیو کیساتھ 31کروڑڈالر کی سرمایہ کاری کے ایک معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں

جسکے تحت جاپانی کمپنی بن قاسم میں سنگاپورکی کمپنی کی ملکیتی سمندر میں تیرتے ہوئے بحری جہاز میں نصب ایل این جی سٹوریج اینڈ ری گیسی فکیشن پراجیکٹ کے 49فیصد حصص خریدے گی سرمایہ کاری بورڈ نے اسکو اہم پیش رفت قرار دیا ہے ۔ اسی طرح ایک اور جاپانی کمپنی سوجیٹس کارپوریشن جو دو بڑی جاپانی کمپنیوں نشو لوائی اور نیچیمین کے انضمام کے بعد بنائی گئی ہے نے پاکستان میں نشاط گروپ کے اشتراک سے فیصل آباد ایم تھری انڈسٹریل زون میں ہنڈائی موٹرز کے تعاون سے گاڑیاں اسمبل کرنے کا یونٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…