منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈالر قابو میں آگیا،روپے کی قدر مستحکم،آنیوالے دنو ں میں کیا کچھ ہونیوالا ہے ،کرنسی ڈیلرز کی ہوش اڑا دینے والی پیشگوئی

datetime 13  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)مسلسل 4 روز تک ڈالر کی اڑان کے بعد آخر کار اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی مداخلت کے بعد روپے کی قدر مستحکم ہوگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ چار کاروباری دنوں میں روپے کی قدر میں 4.7 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔اوپن مارکیٹ کے کرنسی ڈیلر کا کہنا تھا کہ یہ استحکام وقتی ہے اور مارکیٹ مزید اتار چڑھا دیکھے گی، کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 111 روپے رہی

جبکہ بینکس میں ڈالر کی قیمت 110 روپے 25 سے 50 پیسے کے درمیان رہی۔تاہم اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت خرید 110 روپے 41 پیسے جبکہ قیمت فروخت 110 روپے 61 پیسے رہی۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ تین دن کے غیر مستحکم اتار چڑھا کے بعد اسٹیٹ بینک کی مداخلت واضح نظر آئی۔کرنسی ڈیلر کا کہنا تھا کہ دو بڑے بینکس، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے اس کی قیمت 110 روپے 50 پیسے سے بھی کم ہوگئی ہے۔تاہم ٹریڈنگ کے دوران ان بینکوں کو اطلاع موصول ہوگئی تھی کہ اسٹیٹ بینک وہاں ڈالر کی قیمت کی نگرانی کے لیے موجود ہے تاکہ وہ 110 روپے 50 پیسے کی حد عبور نہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کو خریدنے میں جلدی دکھائی گئی لیکن یہ ایک خوف زدہ صورتحال نہیں تھی کیونکہ ڈالر گزشتہ روز کی قیمت پر ہی فروخت ہورہا تھا۔ٹریس مارک کمپنی کے ایک اہلکار ایمان خان نے کہا کہ مارکیٹ میں غیر مستحکم ہے لیکن یہ افراتفری کے لیے نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 110روپے 50 پیسے سے زائد میں فروخت نہیں ہوا، درآمد کنندگان کی جانب سے بے حد دبا ہے تاہم 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کی حالیہ آمدنی اس صورتحال پر قابو پالے گی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…