بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ڈالر کی قیمت اچانک کیوں بڑھی، بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا ،قیمت میں مزید کتنا اضافہ ہوگا،جا ن کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے

datetime 13  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)ڈالر کی قیمت کیوں بڑھی، ماہر معاشی امور پروفیسر ڈاکٹر قیس اسلم نے راز سے پردہ اٹھا دیا، کہتے ہیں ڈالر کو مصنوعی طور پر 107 پر روکا گیا، آئی ایم ایف کے پریشر پر اوپن مارکیٹ سے منسلک ہوتے ہی ڈالر 111 روپے تک پہنچ گیا۔روپیہ کمزور اور ڈالر ایک بار پھر جان پکڑنے لگا، ڈالر کی پرواز ایک بار پھر اونچی ہوگئی، سٹیٹ بینک ڈالر کے سامنے مکمل طور پر بے بس ہوگیا، ڈالر کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ بھی سامنے

آگیا، ماہرین معاشیات نے ڈالر 112 روپے تک جانے کا خدشہ ظاہر کردیا، ڈالر کی بڑھتی ہو ئی قیمت نے ملک کے قرضوں میں اضافے کیساتھ ساتھ مہنگائی کے طوفان کو بھی دستک دے دی۔ماہر معاشی امور پروفیسر ڈاکٹر قیس اسلم کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ کی مداخلت کے باعث ڈالر کو 107 پر مصنوعی طور پر روکا گیا، ڈالر 112 روپے پر پہنچ کر مستحکم ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سیمہنگائی کا طوفان آئے گا، پروفیسر ڈاکٹر قیس نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے درآمدی بل میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔سینئر نائب صدر لاہور چیمبر خواجہ خاور رشید نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں یکمشت اضافے سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونگی جس سے صنعت کی پیدواری لاگت اور ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بڑھیں گے، انکا کہنا تھا کہ صنعتی خام مہنگا اور غیر ملکی ادایئگیوں میں راتوں رات اضافہ ہوگیا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر کو مستحکم رکھنے کیلئے برآمدات میں اضافہ، درآمدی حجم میں کمی اور میڈ ان پاکستان کو فروغ دینا ہوگا، اندرونی سیاسی معاشی استحکام ڈالر کے مقابلے میں روپے کو مستحکم کرے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…