پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کی فی کس آمدنی 1600 ڈالر جبکہ چین کی فی کس آمدنی کتنی ہے؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

کراچی (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ چین کا پاکستان پر اعتماد اور لازوال دوستی کا ثبوت ہے‘ 21ویں صدی معاشی نظریات اور ترقی کی صدی ہے‘ ہمیں چین کی ترقی سے سبق سیکھنا ہے‘ چین کے تعاون سے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ہے‘ پاکستان کی فی کس آمدنی 1600 ڈالر جبکہ چین کی 8000 ڈالر سے زیادہ ہے۔

منگل کو احسن اقبال نے سی پیک کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2013 میں سی پیک منصوبے کا معاہدہ کیا۔ یہ وہ وقت تھا جب پاکستان کو توانائی کی قلت سمیت مختلف بحرانوں کا سامنا تھا۔ 2013 میں پاکستان کو امن و استحکام کی خراب صورتحال کا بھی سامنا تھا۔ معیشت کی زبوں حالی کی وجہ سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ نہیں کررہے تھے۔ چین کے پاکستان پر اعتماد اور دوستانہ تعلقات پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے لوڈشیڈنگ جیسے بحران پر قابو پایا ہے۔ مشکل صورتحال میں چین نے پاکستان پر اعتماد کرتے ہوئے سرمایہ کاری کا آغاز کیا۔ سی پیک منصوبہ چین کا پاکستان پر اعتماد اور لازوال دوستی کا ثبوت ہے۔ چین کے پاکستان پر اعتماد اور دوستانہ تعلقات پر شکر گزار ہیں۔ 21ویں صدی معاشی نظریات اور ترقی کی صدی ہے ہمیں چین کی ترقی سے سبق سیکھنا چاہئے۔ پاکستان کی فی کس آمدنی 1600 ڈالر جبکہ چین کی 8000 ڈالر سے زیادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…