پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سردی شروع ہوتے ہی ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرول بم کے بعد حکومت نے سردیوں میں کے موسم میں توانائی کے متبادل ذریعے ایل پی جی کی قیمت میں10روپے فی کلواضافہ کرتے ہوئے گھریلو سیلنڈر 100 روپے جبکہ کمرشل سیلنڈر 400روپے مہنگا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں دس روپے فی کلو اضافے کی سمری پر دستخظ کردیے ہیں جس کے خلاف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے موسمِ سرما میں غریب عوام کو دوسرا تحفہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے ۔ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں10روپے فی کلواضافے کے بعد گھریلو سیلنڈر 100 روپے،کمرشل سیلنڈر 400روپے مہنگا کر دیا گیا گا ۔انہوں نے کہا کہ ای سی سی اور حکومت نے مل کر ایل پی جی انڈسٹری کے معاشی قتل کے فیصلے پر دستخط کر دیے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ایل پی جی پر پریمیم بونس، سگنیچر بونس ریگولیٹوری ڈیوٹی اور لیوی ٹیکس کے نام پر جگا

ٹیکس منظور نہیں لہذا قیمت بڑھنے کے خلاف 9دسمبر کوخیبر سے کراچی تک ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ عرفان کھوکر کا کہنا تھا کہ قیمتیں بڑھنے سے غریب عوام اور غریب رکشہ ڈرائیورسب سے ذیادہ متاثرہو رہے ہیں جبکہ محدود پیمانے پر کھانے کا کاروبار کرنے والے افراد بھی اس فیصلے کی زد میں آئیں گے جو کہ ایل پی جی کے براہ راست صارفین ہیں۔ انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ درآمدی پالیسیوں سمیت ایل پی جی پر پریمیم بونس، سگنیچر بونس ریگولیٹوری ڈیوٹی اور لیوی ٹیکس کے نام پر جگا ٹیکس فوری ختم کیے جائیں

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…