اسلام آباد(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں بانڈز کے اجراء کی خبر پر ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر روپے کے مقابلے میں 40 پیسے سستا ہوگیا ۔ کاروباری ہفتے کے پانچ روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے تک گھٹ گئی جبکہ صرف جمعے کے روز ہی ڈالر 20 پیسے کمی سے 107 روپے 40 پیسے کا ہوگیا ۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کی سب سے بڑی وجہ پاکستان کی جانب سے سکوک اور یورو بانڈز کے اجراء کی خبریں ہیں جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں روپیہ ڈالر کے مقابلے جان پکڑنا شروع ہوچکا ہے ۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت 2 سے 3 ارب ڈالر بانڈز کے اجراء سے حاصل کرسکتی ہے ۔