اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کی صنعتی ترقی دنیا کیلئے ایک مثال ہے تاہم اب جاپان کو آٹو موبائلز صنعت میں پاکستان کی مدد کی ضرورت پڑ گئی ہے اور اس نے ایک منفرد چیز پاکستان سے درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ جی ہاں یہ کچھ اور نہیں بلکہ پاکستانی رکشہ ہے جو اب جاپان کی سڑکوں پر بھی دوڑتا نظر آئے گا۔ جاپان ان دنوں سفری سہولیات کے کم قیمت ذرائع کی طرف توجہ دے رہا ہے اور اس کے لیے اس کی نظر انتخاب پاکستانی رکشاؤں پر ٹہری ہے۔پاکستان سے جاپان کو رکشے درآمد کر کے دینے
والی انجینئرنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستانی رکشوں اور ٹرکوں پر گہرے رنگوں سے بنائے گئے خوبصورت نقش و نگار ہمیشہ سے دنیا بھر کو متاثر کرتے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ٹرک آرٹ بھی پوری دنیا میں بے حد مقبول ہے۔یاد رہے کہ جاپان کو پاکستانی رکشوں کی برآمد پاکستانی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی کیونکہ پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ موٹر وہیکلز پہلی بار پاکستان سے باہر بھجوائی جارہی ہے۔اس درآمد سے پاکستان اور جاپان دونوں کی معیشت کو بے انتہا فائدہ پہنچے گا۔