بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی آئی اے کے طیاروں کے یورپ میں داخلے پرپابندی ،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی آئی اے کے طیاروں کا سیفٹی انڈیکس 2.26 کی خطرناک حد تک پہنچ گیا، قومی ایئرلائن کے یورپی یونین میں پروازوں پر پابندی لگنے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے یورپ جانے والے بوئنگ777طیاروں کی نگہداشت و مرمت اور صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص معیارات کے سبب سافا انسپکشن میں پی آئی اے کا انڈیکس2.26پر تجاوز کرگیا جو کہ سافا انسپکشن کے لیے تشویش کا باعث ہے

۔سافا کے ریمپ انسپکشن کی جانب سے متعدد بار پی آئی اے کے طیاروں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انھیں ٹھیک کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم پی آئی اے کے ناتجربہ کار نئی انتظامیہ نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔کہا جارہاہے کہ ریٹنگ میں اگر اسی طرح اضافہ ہوا تو یورپ جانے والی پی آئی اے کی تمام پروازوں پر پابندی عائد ہوسکتی ہے خیال رہے کہ یہ ریٹنگ 1 ہونی چاہیے یعنی پاکستان کی ریٹنگ 1.26 زیادہ ہے۔دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی 2.26ریٹنگ دو ہفتے قبل تھی اس کو دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سافا کی جانب سے کوئی وارننگ لیٹر موصول نہیں ہوا۔یاد رہے کہ سنہ 2008-9 کے درمیان پی آئی اے کے طیاروں پر یورپی ممالک میں پابندی عائد ہوچکی ہے۔ماہر ایوی ایشن کے مطابق طیاروں کے انڈیکس کا تیزی سے بڑھنا خطرے کی گھنٹی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پی آئی اے جس سے سالانہ 5ملین سے زائد مسافر سفر کرتے ہیں ان کی سیفٹی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…