ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارت سے آنے والے ٹماٹروں میں کو نسے 5 قسم کے خطرناک وائرس موجود ہیں؟

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )بھارتی ٹماٹر میں 5اقسام کے وائرس کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا ہے، بھارتی ٹماٹر کی درآمد سے سفید مکھی ان کو پھیلانے اور کپاس کی فصل کو نقصان پہنچانے کا سبب ہے۔ماہرین کے مطابق بھارتی ٹماٹر میں ٹماٹو لیف کرل نیو دہلی وائرس، ٹماٹو ییلو لیف کرل وائرس، ٹماٹو اسپری وائرس(ککو مودائرس

)، پیپینو موزیک وائرس اور بیگومو وائرس(ایس پی پی) کی موجودگی ظاہر ہوئی ہے، یہ وائرس بیماریاں ہیں،جن کی شناخت بھارت میں حال ہی میں ہوئی ہے۔ماہرین کے مطابق بھارتی ٹماٹر کی درآمد سے سفید مکھی ان کو پھیلانے کا سبب بنتی اور اس سے ہماری کپاس کی فصل کو بھی نقصان پہنچتا، بھارت سے ٹماٹر کی درآمد پر پابندی عائد ہونے سے 100 بلین روپے کی بچت ہوئی ہے اور پاکستانی کاشتکار کے مالی مفاد کا تحفظ کی کیا گیا۔ماہرین اور کاشتکار نمائندوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹماٹر پورا سال دستیاب رہتا ہے اور عوام مناسب قیمت پر ٹماٹر ملتا ہے لیکن نامناسب موسم کی وجہ سے بلوچستان اورخیبرپختونخواہ میں ٹماٹر کی فصل متاثر ہونے کی وجہ سے ٹماٹر کی کمی دیکھنے میں آئی تاہم آئندہ چند روز میں یہ کمی دور ہوجائے گی۔ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ سے عوام پریشان ضرور ہیں لیکن اس سے پاکستانی کسا ن کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے، جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…