لاہور( این این آئی)ممتاز عالمی جریدے نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں سیاحت کا مجموعی حصہ 19 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے اور توقع ہے کہ دس سال کے دوران یہ بڑھ کر 36 ارب 10کروڑ ڈالر ہوجائے گا۔ممتاز عالمی تجارتی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاحت کی صنعت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور2013 کے بعد سے سالانہ تین گنا سے زائد سیاح ملک میں آرہے ہیں۔
جریدے میں شائع ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امن و امان کی بہتر صورتحال سے ملک میں سیاحوں کی آمد کی سالانہ تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ سال 17 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔ جریدے نے عالمی ٹریول و ٹورازم کونسل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں سیاحت کا مجموعی حصہ 19 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے اور توقع ہے کہ دس سال کے دوران یہ حصہ بڑھ کر 36 ارب دس کروڑ ڈالر ہوجائے گا۔