پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پر تشویش کا اظہار

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت کو بعض کامیابیوں کے باوجود سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پالیسی ساز فیصلوں کی رفتار کم ہونے سے معاشی ترقی کا عمل متاثر ہوسکتا ہے، پاکستان کو مالیاتی اور

بیرونی ادائیگیوں جیسے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے حکومت بینکوں اور نان بینکنگ سیکٹر سے قرضہ لے رہی ہے، بڑھتے ہوئے حکومتی اخراجات کے باعث بجٹ خسارہ پورا کرنا ایک مشکل ہدف ہے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ جی ڈی پی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تناسب 4.2 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ بیرون

ملک سے ترسیلات زر میں 3 فیصد کمی ہوئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 2ارب ڈالر کمی سے 16ارب 10کروڑ ڈالر ہوگئے جو 3.7 ماہ کی درآمدات کے بل کے برابر ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپور ٹ میں کہاگیا کہ سیکیورٹی کی بہتر صورتحال اور توانائی کی فراہمی میں بہتری آنے کی وجہ سے رواں مالی سال کے دوران اقتصادی ترقی کی شرح 5.5 فی صد رہنے کی توقع ہے اس ترقی میں بہتری کی وجہ سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…