اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرول ایک دفعہ پھر مہنگا ہونے جا رہا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو پاکستان میں بھی پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے، اب پاکستانی عوام ایک دفعہ پھر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے لیے تیار ہو جائیں، اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں پٹرول تین روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی خام تیل
کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے کی وجہ سے 59 ڈالر ، امریکی خام تیل 2 ڈالر اضافے کے ساتھ 52 ڈالر فی بیرل اور عرب خام تیل 3 ڈالر اضافے کی وجہ سے 57 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرول 3 روپے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ترکی کی عراق سے خام تیل کی سپلائی کے لئے اپنی سمندری حدود پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔