اسلام آباد(این این آئی)نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کی سربراہی میں نیپرا میں بجلی کے ٹیرف میں ردو بدل کی سماعت ہوئی ٗسینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے بجلی کے
نرخوں میں ایک روپیہ 82 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی تھی۔نیپرا نے درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو تقریباً ساڑھے 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جو آئندہ بلوں میں دیا جائے گا، نرخوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت 3 سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔