منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کوبینکوں سے ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کرنا مہنگا پڑ گیا، حیرت انگیزانکشافات،ایف بی آر میں کھلبلی مچ گئی

datetime 14  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) بینکوں سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ہونے والی وصولیوں میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ(جولائی)کے دوران 3 فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے جس پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بینکوں سے ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کی سخت مانیٹرنگ کرنے کے احکام جاری کر دیے ہیں۔

دستیاب دستاویز کے مطابق یہ انکشاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کو بینکنگ سیکٹر سے گزشتہ ماہ(جولائی) انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی سیکشن 231 اے اور 231 ڈبل اے کے تحت کٹوتی کیے جانے والے ود ہولڈنگ ٹیکس ریونیو کے موازنے پر مبنی موصول ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔اس تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بینکنگ سیکٹر سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں حاصل ہونے والے ریونیو سے متعلق گزشتہ ماہ کے عبوری اعدادوشمار میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جولائی 2016 کے مقابلے میں جولائی 2017 کے دوران سیکشن 231 اے اور 231 ڈبل اے کے تحت بینکوں سے حاصل ہونے والے ود ہولڈنگ ٹیکس ریونیو میں 3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس سے شدید تحفظات جنم لے رہے ہیں جس پر ایف بی آر نے ایکشن لیتے ہوئے ملک کے 18 سے زائد ریجنل ٹیکس آفسز(آر ٹی اوز)اور کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفسز(سی آرٹی اوز)کے علاوہ لارج ٹیکس پیئر یونٹس (ایل ٹی یوز)کے چیف کمشنرز کو لیٹر ارسال کردیے ہیں جن میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ بینکوں سے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی سیکشن 231 اے اور 231 ڈبل اے کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کی سخت مانیٹرنگ کی جائے کیونکہ اگر بینکنگ سیکٹر سے مذکورہ شقوں کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کی مد میں ہونے والی وصولیوں میں کمی کا یہ رجحان اسی طرح جاری رہا تو اس کے ٹیکس وصولیوں کے مجموعی ہدف پر بہت خطرناک اثرات مرتب ہوں گے اور رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف متاثر ہوں گے اور شارٹ فال بڑھ جائے گا

لہذا صورتحال کو ابھی سے کنٹرول کیا جائے لہذا فیلڈ فارمشنز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ بینکوں سے گزشتہ ماہ ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں آنے والے ریونیو شارٹ فال کو سنجیدگی سے لیا جائے اور آنے والے مہینوں میں اس شارٹ فال کو پورا کیا جائے اور اس ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…