اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی ریلی اور نااہلی، پاکستان کو بھاری پڑ گئی، غیر ملکی سرمایہ کاروں میں کھلبلی، ایک ہفتے میں ہی وہ ہو گیا جس کا کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر بھی پڑنے لگے، ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج 1588 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45 ہزار 288 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ کاروباری
ہفتے کا آغاز 46 ہزار 877 پوائنٹس پر ہوا مگر جمعہ کو ختم ہونے والا دن 100 انڈیکس 45 ہزار 288 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ بیرونی سرمایہ کاروں نے پانچ روز میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کر دیے۔ سٹاک سے متعلق تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث سرمایہ کاروں میں شیئر کی خریداری کی بجائے فروخت کرنے کا رجحان زیادہ ہے۔