اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کے باعث دو دنوں میں ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کو ایک ارب پانچ کروڑ سات لاکھ کا نقصان ہو گیا۔تاجر اور ٹرانسپورٹ برادری نے چودہ اگست کے بعد مسلم لیگ ن کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف کی ریلی کے باعث اسلام آباد سے لاہور آنے تک جی ٹی روڈ کےارد گرد کے
علاقوں میں آنے والی 125منڈیاں متاثر ہوئیں۔جی ٹی روڈ بند ہونے کے باعث لاہور کے باہر سے آنے والے پھل اور سبزیاں بھی لاہور نہ پہنچ سکیں۔اس ساری صورتحال کے باعث اب تک ایک ارب پانچ کروڑ سات لاکھ کا نقصان ہو چکا ہے۔اس صورت حال پرتاجر سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے چودہ اگست کے بعد مسلم لیگ ن کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔