اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ٹیلی نار پاکستان نے ان باکس بزنس ٹیکنالوجیز کے ساتھ شراکت داری قائم کرلی

datetime 4  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید ڈیجیٹل سہولیات کے ذریعے مستحکم بنانے کی اپنی کاوشوں کے تسلسل میں ٹیلی نار پاکستان نے ان باکس بزنس ٹیکنالوجیز کے ساتھ شراکتی معاہدہ طے کرلیا ہے جس کے تحت زرعی شعبے کے لیے ’’کنیکٹیڈ ایگری کلچر پلیٹ فارم پنجاب (سی اے پی پی)‘‘ تشکیل دیا جائے گا۔ پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے کارنامے کے اعتراف میں ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے

حال ہی میں اپنے فلیگ شپ پراجیکٹ ’’ڈیجیٹل اینڈ فنانشل انکلوژن آف کسان‘‘ کے لیے ٹیلی نار پاکستان کا انتخاب کیا ہے جس کے تحت پنجاب کے لاکھوں کاشتکاروں کو اسمارٹ فونز اور 9انڈرائڈ ایپلی کیشنز پر مشتمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔ٹیلی نار پاکستان اور ان باکس بزنس ٹیکنالوجیز کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کریں گے جس کے لیے آئی ٹی انفرااسٹرکچر اور مکینزم تیار کرنے اورکاشتکاروں کو تربیت فراہم کرنے کے ساتھ سہولتی مراکز اور خصوصی بوتھ بھی قائم کیے جائیں گے۔ ٹیلی نار پاکستان نے ملک کے زرعی شعبے کو ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے اپنی نوعیت کے اولین منصوبے متعارف کرائے ہیں اور حالیہ شراکت داری بھی ٹیلی نار پاکستان کے اسی عزم اور حکمت عملی کا حصہ ہے۔’’کنیکٹیڈ ایگری کلچر پلیٹ فارم پنجاب (سی اے پی پی)‘‘ کا مقصد ایگری کلچر ویلیو چین میں شامل تمام حصص یافتگان بشمول رائے دہندگان ، تحقیقی اداروں، خریداروں، سپلائی چین کی خدمات فراہم کرنے والوں اور ایگری کلچر ایکسٹینشن کارکنوں کو باہم منسلک کرکے زرعی شعبے کے طور طریقوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت 5لاکھ سے زائد اہل کسانوں کو 3G/4G پر چلنے والے اسمارٹ فونز مفت سمیں اور ڈیٹا بنڈل مہیا کیے جائیں گے۔ کاشتکاروں

کو اس پلیٹ فارم سے بھرپور فائدہ پہنچانے کے لیے صوبے بھر میں سینکڑوں سہولتی مراکز اور بوتھ قائم کیے جائیں گے جن کے ذریعے ہزاروں کسانوں کو ڈیجیٹل ایپ گرو بنانے کے لیے تربیت فراہم کی جائے گی۔ٹیلی نار پاکستان کی چیف ڈیجیٹل آفیسر دردانہ اچکزئی نے اس پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ’’ پاکستان میں 60فیصد گھرانے زراعت کے شعبے سے منسلک ہیں اور اس شعبے کو طویل عرصے سے درپیش مسائل کے حل فراہم کرنے اور زراعت کی ترقی کے لیے بہت کم اقدامات کیے گئے ہیں۔ معاشروں کو بااختیار بنانے کے مشن پر کاربند رہتے ہوئے ملک میں آئی سی ٹی پر مبنی ڈیجیٹل اقدامات کے علمبردار ادارے کی حیثیت سے ٹیلی نار پاکستان زرعی شعبے کو جدید ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی اور اس شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لیے بھی قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔ ان باکس کے ساتھ ہونے والی شراکت داری بھی ٹیلی نار پاکستان کے اسی جذبے کا تسلسل ہے۔ ہمیں پوری امید ہے کہ سی اے پی پی اپنے مقاصد موثر انداز میں پورے کرنے کے ساتھ مستقبل قریب میں ملک کے دیگر علاقوں کو بھی اپنے ثمرات سے مستفید کرے گا۔‘‘اس بارے میں ان باکس کے سی ای او میر ناصر نے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم ٹیلی نار کے ساتھ شراکت داری پر بے حد مسرور ہیں۔ سی اے پی پی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے کاشتکار اپنے شراکت داروں اور ہم پیشہ افراد سے رابطہ کرسکیں گے جو ان کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس شراکت داری کے ذریعے تشکیل دیے جانے والے پلیٹ فارمز زراعت سے متعلق بہترین اور جدید طور طریقوں کے فروغ کا سبب بننے کے ساتھ مارکیٹ میں توازن قائم کرنے کا سبب بنیں گے۔ سی اے پی پی کی تشکیل مستحکم پنجاب اور مضبوط پاکستان کے لیے سنگ بنیاد ثابت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…