لاہور( این این آئی)ایک سال کے دوران صرف کھانے پینے کی اشیا ء کی درآمدات 642 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔رپورٹ کے مطابق کھانے کی اشیا ء کی درآمدات 14 فیصد اضافے سے 642 ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 562 ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیا ء درآمد کی گئیں۔2016-17 میں تقریباً 200 ارب روپے کا کھانے کا تیل درآمد کیا گیا، دالوں کی درآمدات 60 فیصد اضافے
سے تقریباً 100 ارب روپے تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 62 ارب روپے کی دالیں درآمد کی گئیں تھیں۔تقریباً55 ارب روپے کی صرف چائے ہی درآمد کی گئیں جبکہ 27 ارب روپے کا دودھ اور اس سے بنی مصنوعات کی درآمدات ہوئیں۔ایک سال کے دوران 14 ارب روپے کے مصالحہ جات درآمد کیے گئے، جبکہ اسی عرصے میں ڈارئی فروٹ کی درآمدات 5 فیصد اضافے سے 18 ارب روپے رہیں۔