کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے پاکستان میں دیامربھاشاڈیم بنانے کی پیشکش کردی ہے ،وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ سال 4ہزار5سومیگاواٹ کے دیامربھاشاڈیم کی فناسنگ پلان کی منظوری دے چکے ہیں ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت
چین نے دریائے دریائے سندھ پرگلگت بلتستان کے علاقے میں دیامربھاشاڈیم بنانے کی پیشکش کی ہے ۔دیامربھاشاڈیم گلگت بلتستان کے علاقے میں ہونے کی وجہ سے بھارت نے اس ڈیم کی تعمیرپراعتراض کیاہواہے جس کی وجہ سے عالمی بینک اورایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈیم کی تعمیرمیں پاکستان کی مددکرنے سے انکارکردیاتھا۔