کراچی(آئی این پی )اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ نئے کرنسی نوٹس کی فراہمی کیلئے ایس ایم ایس سروس تیئس جون دوہزار سترہ جاری ہی تاہم حد سے زیادہ نئے کرنسی نوٹوں کی طلبکے باعث سروس کو بیس جون کے بعد بند بھی کی جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر پر عوام کی نئے کرنسی نوٹوں کی طلب پورا کرنے کے اسٹیٹ بینک کی ایس ایم ایس سروس ڈبل ایٹ ڈبل سیون کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، تاہم حد سے زیادہ نئے
کرنسی نوٹوں کی طلب کی وجہ سے سروس کو بیس جون کے بعد بند بھی کی جاسکتا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹس کی فراہمی کے لئے ایس ایم ایس سروس تیئس جون دوہزار سترہ تک جاری ہے۔ عوام ڈبل ایٹ ڈبل سیون پر اپنے مطلوبہ برانچ کوڈ ملنے کے بعد نئے کرنسی نوٹ حاصل کررہے ہیں، ایک سوبیس شہروں میں بینکوں ایک ہزار دو شاخیں نئے کرنسی نوٹس فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔اسٹیٹ بینک نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ بکنگ سروس اپنی زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچنے کے بعد بند کردی جائیگی۔ توقع ہے کہ سروس بیس جون کے یوم کار کے اختتام تک زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچ جائے گی جس اس کے بعد عوام کو مزید بکنگ کوڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے کہا ہے جو افراد نئے کرنسی نوٹوں کے لیے بکنگ کوڈ حاصل کرچکے ہوں گے وہ جمعہ تیئس جون کے کاروباری دن کے اختتام تک نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔