اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

عرب و خلیجی ممالک پر انحصار کا خاتمہ، قطر نے مسئلہ مستقل طورپر حل کرنے کیلئے حیرت انگیزاعلان کردیا

datetime 14  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این اائی)بعض عرب ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات کی بندش کے بعد ایک قطری تاجر نے چار ہزار گائے بذریعہ ہوائی جہاز قطر پہنچانے کا اعلان کیا ہے تاکہ دودھ کی فراہمی میں تعطل پیدا نہ ہوسکے۔امریکی ٹی وی کے مطابق قطر ایئر ویز کی 60 خصوصی پروازوں کے ذریعے دودھ دینے والی چار ہزار گائیں قطر پہنچائی جائیں گی۔قطر کے تاجر موتاز الخیاط نے یہ گائیں امریکا اور آسٹریلیا میں خریدیں

تھیں۔ بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا وقت آگیاہے کہ اب قطر کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی سمندری راستے کے ذریعے گائیں درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے مگر گزشتہ دنوں سعودی عرب و دیگر ملکوں سیتنازع کے بعد گائیں جلد قطر پہنچانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس ماہ کے آخر تک گائے کا دودھ قطر کی مارکیٹوں میں پہنچنا شروع ہو جائے گا۔الخیاط کا بنیادی کاروبار تعمیرات کا ہے۔ ان کی کمپنی نے قطر کا سب سے بڑا شاپنگ مال تعمیر کیا تھا۔ یہ کمپنی اب دوحہ کے شمال سے 31 میل دور ایک بہت بڑا زرعی فارم بنا رہی ہے۔اس فارم سے بکریوں کا دودھ اور گوشت حاصل کیا جا رہا ہے۔واضح رہے سفارتی تعلقات کی بندش کے بعد سے قطر کو دودھ اور کچھ دیگر اشیائے خورد نوش کی کمی کا سامنا ہے۔ ترکی اور ایران کی جانب سے قطر کو کھانے پینے کی اشیا بھجوائی جا رہی ہیں۔تیل اور گیس کے بڑے ذخائر کی بدولت قطر کا شمار دنیا کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے، یہ اپنی 80 فیصد خوراک پڑوسی ممالک سعودی عرب اور عرب امارات سے در آمد کرتا تھا مگر اب یہ دروازے بند ہو چکے ہیں۔اس خبر کیساتھ قطر میں ڈیری مصنوعات خریدنے کیلئے گروسری شاپس پر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…