پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

رمضان المبارک،عوام کیلئے تاریخی اعلان کردیاگیا

datetime 27  مئی‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو 9ارب روپے سے زائد کا تاریخی رمضان پیکج دیا جائے گا‘صوبہ بھر میں 318سستے رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں،10کلو آٹے کا تھیلا250جبکہ 20کلو آٹے کا تھیلا500روپے میں دستیاب ہوگا،دال چنا بیسن کھجور سیب

مارکیٹ سے سستے کم قیمت پر دستیاب ہوں گے۔ گھی ‘ کوکنگ آئل ‘چکن ‘ انڈے اور چینی بھی کم نرخوں پر دستیاب ہو گی ‘ تاریخی رمضان پیکج کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو 9 ارب روپے سے زائد کا تاریخی رمضان پیکج دیا جائے گا۔ سستے آٹے کی فراہمی پر 8 ارب 78 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ 10 کلو آٹے کا تھیلا 250 روپے میں ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 250 روپے کی سبسڈی سے 500 روپے میں دستیاب ہو گا۔ صوبہ بھر میں 318 سستے رمضان بازار لگائے گئے ہیں صوبے میں موجود ماڈل بازار بھی رمضان بازاروں کے طور پر کام کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں مین زرعی فیئر پرائس شاپس قائم کر دی گئی ہیں ۔ شاپس پر دال چنا ‘ بیسن ‘ کیلا ‘ کھجور ‘ سیب مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہوں گے۔ سحر و افطار کے لئے صوبہ بھر میں 2 ہزار سے زائد مدنی دستر خوان قائم کئے گئے ہیں۔ گھی ‘ کوکنگ آئل ‘ چکن ‘ انڈے اور چینی کم نرخوں پر دستیاب ہو گی۔ تاریخی رمضان پیکج کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ خریداری کیلئے آنے والے افراد کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…