اسلام آباد/لندن(آئی این پی )اے این ایف اور اے ایس ایف کی بروقت کارروائی نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کو عالمی پابندی سے بچا لیا ، دوران تلاشی اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی پرواز785سے ہیروئن برآمد کر کے بروقت اقدام کیا گیا ، لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر جب یہ پرواز پہنچی تو برطانوی حکام نے دو گھنٹے تک پی آئی اے کے جہاز کی تلاشی لی تاہم اس دوران اس سے کچھ نہ نکلا جس پر جہاز کو کلیئر کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی آئی اے کی پرواز 785کو برطانیہ روانگی سے قبل اے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ طور پر چیک کیا تو جہاز کے اندر سے ساڑھے 21کلو ہیروئن برآمد ہوئی جو مذکورہ دونوں فورسز کی بروقت کاروائی تھی ۔ تلاشی کے باعث یہ پرواز کچھ تاخیر کا شکار تو ہوئی لیکن جب برطانیہ پہنچی تو برطانوی حکام نے پی آئی اے کے جہاز کی دو گھنٹے تک تلاشی لی تاہم انہیں کچھ نہ ملا ، ا قومی ایئر لائن عالمی پابندیوں سے بھی بچ گئی ۔