بیجنگ (آئی این پی) چین آئندہ تین برسوں کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے وابستہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے عوام کے طرز زندگی کو بہتر بنانے کے لئے60ارب یوآن ( 8.7ارب امریکی ڈالر) کی امداد فراہم کرے گا ، انرجی فوڈ کیلئے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے وابستہ ترقی پذیر ممالک کی امداد کیلئے دو ارب یوآن فراہم کئے جائیں گے جبکہ ایک ارب امریکی ڈالر کا امداد ی فنڈ جنوب جنوب تعاون کیلئے فراہم کیا جائے گا ،
ان ممالک میں 100’’ہیپی ہوم منصوبے ‘‘ غربت میں کمی کیلئے 100منصوبے اور صحت عامہ اور بحالی کے 100منصوبے شروع کئے جائیں گے ۔یہ بات چین کے صدر شی جن پھنگ نے بی اینڈ آر فورم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔چینی صدر نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے وابستہ بین الاقوامی تنظیموں کو بھی ایک ارب امریکی ڈالر فراہم کرے گا تا کہ وہ اپنے علاقوں میں تعاون کے منصوبوں پر عملدرآمد کر سکیں جس سے ان ممالک کو فائدہ حاصل ہو گا ، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقصد تجارت اور بنیادی ڈ ھانچے کا ایسا نیٹ ورک تشکیل دینا ہے جو ایشیاء کو قدیم تجارتی روٹ کے ذریعے یورپ اور افریقہ سے منسلک کر دے ۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے بی اینڈ آر فورم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔چینی صدر نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے وابستہ بین الاقوامی تنظیموں کو بھی ایک ارب امریکی ڈالر فراہم کرے گا تا کہ وہ اپنے علاقوں میں تعاون کے منصوبوں پر عملدرآمد کر سکیں جس سے ان ممالک کو فائدہ حاصل ہو گا ، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقصد تجارت اور بنیادی ڈ ھانچے کا ایسا نیٹ ورک تشکیل دینا ہے جو ایشیاء کو قدیم تجارتی روٹ کے ذریعے یورپ اور افریقہ سے منسلک کر دے ۔