پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

معروف موبائل کمپنی نے پانچویں یوتھ فورم میں شمولیت کے لیے عوام سے درخواستیں طلب کرلیں،تفصیلات جاری

datetime 12  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی ) ٹیلی نار پاکستان نے اپنے پانچویں سالانہ ٹیلی نار یوتھ فورم میں شمولیت کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں جس میں دنیا بھر کے نوجوان رہنما ؤں کو ڈیجیٹل سلوشنز کے ذریعے پیچیدہ سماجی مسائل کے حل تلاش کرنے کا موقع فراہم کیا جاتاہے۔ٹیلی نار نے بیس سے اٹھائیس سال کے ان باصلاحیت نوجوانوں کو اوسلو ناروے میں 8-10دسمبر 2017 میں منعقد ہونے والے ٹی وائی ایف17 میں

شمولیت کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی دعوت دی ہے جو سماجی، اقتصادی یا ماحولیات کے میدان میں کوئی کارہائے نمایاں انجام دینا چاہتے ہیں۔ ٹیلی نار یوتھ فورم ( ٹی وائی ایف )ایک عالمی پروگرام ہے جو ٹیلی نار گروپ اور نوبل پیس سینٹر نے مشترکہ طور پر ترتیب دیا ہے اور اس کے میزبان بھی ہیں۔ اس پروگرام کی بنیاد ٹیلی نار اور نوبل پیس سینٹر کے اس مشترکہ یقین پر رکھی گئی ہے کہ نوجوان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا میں اہم تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ ٹیلی نار یوتھ فورم ایک سال پر محیط پروگرام ہے جو اوسلو ناروے میں منعقد ہوگا اور پروگرام کے شرکا کے علم کو پرکھے گا اورانھیں دنیا میں تبدیلی کا ذریعہ بننے کا موقع فراہم کرے گا۔ ٹیلی نار یوتھ فورم 2017 ایک سالہ پروگرام ہے جس کا دوسرا اجلاس مئی 2018میں بنکاک تھائی لینڈ میں ہوگا۔ منتخب شرکا ء کو اپنی مقررہ ٹیموں کے ساتھ سال بھراوسطاً دو گھنٹے فی ہفتہ انٹرنیٹ کے ذریعے کام کرنا پڑے گا۔ ان کے اس کام سے ایسی ڈیجیٹل سروسز تیار ہوں گی جو انھیں پروگرام کے ابتدا یعنی دسمبر ہی میں تفویض کردہ انتہائی اہم سماجی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہونگی ۔ اس کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب خان کا کہنا تھا: ’’ہم نوجوان پاکستانی رہنماؤں سے پانچویں ٹیلی نار یوتھ فورم کے شاندار پلیٹ فارم میں شمولیت کے لیے

درخواستیں طلب کرتے ہوئے نہایت خوشی محسوس کررہے ہیں جس کے ذریعے وہ اپنی اختراعی سلوشنز کو سامنے لاسکتے ہیں اور پاکستانی معاشرے میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ٹیلی نار یوتھ فورم معاشرے کو بااختیار بنانے کے ہمارے عزم کا مکمل عکاس ہے اورگزشتہ ٹیلی نا ر یوتھ فورمز ہمارے لیے بے حد خوشی کا باعث ہیں جن میں پاکستانی نوجوانوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔‘‘ٹیلی نار یوتھ فورم کے شرکاء کو بین الاقوامی معتبر اداروں کے ماہرین کی رہنمائی حاصل ہوتی ہے جن میں یونیسیف ، ورلڈ ایجوکیشن فاونڈیشن ، ریڈ کراس ، ٹیک فیوجیز اور ٹیلی نار ریسرچ شامل ہیں۔ ان اداروں کے ماہرین فورم کے شرکا ء کو سروس ڈیزائن، سروس اینڈ پراڈکٹ پروٹوٹائپنگ، پریزینٹنگ، ایگزبیشن اور پچنگ کے علاوہ مسائل کے حل کے لیے اپنے تجربے سے آگہی کے ذریعے متعلقہ اور حقیقی صلاحیتوں کے حصول میں مدد فراہم کریں گے۔

فورم کے اختتام پرمفید ترین آئیڈیا پیش کرنے والی ٹیم کوفاتح قراردے دیا جاتا ہے۔ جیتنے والی ٹیم کو اوسلو کا دوبارہ دورہ کرایا جائے گا اور ٹی وائی ایف کے اگلے مرحلے میں اظہارِ خیال کا موقع دیا جائے گا۔ گزشتہ سال کے ٹی وائی ایف شرکا ء اس وقت اپنے ٹی وائی ایف سفر کے وسط میں ہیں اور ماحولیاتی تبدیلی ، کم سن مہاجرین کی تعلیم، دماغی صحت کے مسائل، صنفی مساوات، اور بے روزگاری جیسے گھمبیرمسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔ وہ تقریباً اپنا آدھا کام کرچکے ہیں اور اس ماہ بنکاک میں اکٹھے ہونگے تاکہ ان اہم امور کو آگے بڑھاسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…