کراچی (آئی این پی)پی آئی اے کے ایک پائلٹ کے دوران پرواز سونے کا معاملہ ابھی ٹھنڈا ہوا نہیں تھا کہ قومی ایئرلائن کے ایک اور پائلٹ کے خلاف پرواز کے دوران غیر ملکی خاتون کو ‘کاک پٹ کی سیر’ کروانے کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد تا بیجنگ جانے والی پرواز پی کے 852 کے پائلٹ کیپٹن شہزاد عزیز نے ایک چینی خاتون کو کاک پٹ میں بلوا کر انھیں وہاں بٹھایا۔
مذکورہ پائلٹ پی آئی اے کے فلائٹ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے ایک اعلی عہدیدار کے بھتیجے ہیں۔رپور ٹ کے مطابق اس حوالے سے جب ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔دانیال گیلانی کا کہنا تھا کہ طیارے کا عملہ ابھی تک بیجنگ میں ہی ہے، جس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کاک پٹ میں 2 جمپ سیٹس بھی ہوتی ہیں اور وہاں کسی مسافر کو بٹھانے سے سیفٹی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔یاد رہے کہ اسی قسم کا ایک واقعہ رواں برس مارچ میں بھی پیش آیا تھا، جب پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ جانے والی پرواز میں ایک مسافر کے کاک پٹ میں بیٹھ کر سفر کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔خیال رہے کہ ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت کسی بھی قسم کے غیر متعلقہ شخص کی کاک پٹ میں موجودگی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ وہاں کسی مسافر کو بٹھانے سے سیفٹی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔یاد رہے کہ اسی قسم کا ایک واقعہ رواں برس مارچ میں بھی پیش آیا تھا، جب پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ جانے والی پرواز میں ایک مسافر کے کاک پٹ میں بیٹھ کر سفر کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔خیال رہے کہ ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت کسی بھی قسم کے غیر متعلقہ شخص کی کاک پٹ میں موجودگی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔