پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

کراچی سے پشاور160کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرینیں،زبردست اعلان کردیاگیا

datetime 9  مئی‬‮  2017 |

لاہور( آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران کراچی سے پشاور تک مین لائن ون کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے لیے پاکستان اور چین کی حکومتوں کے درمیان فریم ورک پر دستخط ہوجائیں گے جس کے بعد پاکستان ریلویز کو نئی زندگی دینے والے اس منصوبے پر باقاعدہ کام شروع ہوجائے گا۔ ریلوے کا سفر زیادہ محفوظ ، باسہولت اور تیز رفتار ہوجائے گا۔

منگل کو ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلویز نے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے معاہدے کی ایک ایک شق پر کام کرتے ہوئے ریلویز اور پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھا جائے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چینی ماہرین ایم ایل ون کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے سٹڈی مکمل کرچکے اب فریم ورک پر دستخطوں کے بعد کنٹریکٹر کا قواعد ،میرٹ اوراہلیت کی بنیاد پر چناؤ ہوگا۔ وزیر ریلویز نے کہا کہ سی پیک کے تحت اس منصوبے کی تکمیل کے بعد کراچی سے پشاور تک ٹرینوں کی رفتار 160کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ جائے گی۔ ابتدائی ڈیزائن کے تحت مین لائن ون پرآنے والے متعدد لیول کراسنگ کی جگہ فلائی اووراورانڈرپاسز تعمیر ہوں گے جبکہ آبادی والے علاقوں میں حادثات کی روک تھام کے لیے باڑ لگائی جائے گی جس کے بعد ریلوے کا سفر زیادہ محفوظ ، باسہولت اور تیز رفتار ہوجائے گا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی بحالی اور جدت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی مظہر ہوگی ۔ وزیر ریلویز کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ ایم ایل ٹو اور اہم برانچ لائنوں کی بحالی ، بہتری اور جدت کے لیے بین الاقوامی اداروں کو بی او ٹی بنیادوں پر پیش کش کردی گئی ہے اور اب ہم پاکستان ریلویز میں بہت جلد تعمیر وترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے والے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…