اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کسی ملک کا پرچم اس کی پہچان ہوتا ہے اور پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے طیاروں سے یہ پہچان غائب ہونے لگی ہے، قومی ائیر لائن کی اعلیٰ قیادت میں غیرملکیوں کا اثر و رسوخ بڑھنے کے بعد کئی اہم تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں،
ان تبدیلیوں میں سب سے اہم تبدیلی قومی پرچم کے حوالے سے ہے، پی آئی اے کے اکثر طیاروں سے قومی پرچم غائب ہوتا جا رہا ہے، کچھ عرصہ پہلے پی آئی اے کے تمام طیاروں پر قومی پرچم آویزاں ہوتا تھا، لیکن اب پی آئی اے کے بیشتر طیاروں پر قومی پرچم کا نشان نہیں ہے۔