لاہور(آئی این پی) پی آئی اے کی ائر بس 310کی فروخت اور مبینہ کرپشن میں ملوث غیر ملکی کنسلٹنٹ بیرون ملک فرار‘رومن شروڈر قومی ائر لائن کے سی ای او کی سفارش پر بھرتی تھا اور ائر بس 3100کی مبینہ فروخت کے لئے قائم ٹیم کا کمانڈر رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی ائربس 310کی مبینہ فروخت کے حوالے سے ایف آئی اے اپنی تحقیقات کر رہی ہے جس میں قومی ائرلائن کے سی ای او اور تین دیگر افراد کو
ملوث قرار دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ائربس 310کی مبینہ فروخت کے لئے قائم ٹیم کے کمانڈر اور قومی ائر لائن کے غیر ملکی کنسلٹنٹ رومن شروڈر کو ایف آئی اے نے11اپریل کو طلب کیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق غیر ملکی کنسلٹنٹ ایف آئی اے میں پیش ہونے کی بجائے بیرون ملک فرار ہو گئے ہیں۔ رومن شروڈرکو سی ای او کی سفارش پر بھرتی کیا گیا تھا جبکہ وہ قومی ائرلائن سے 13لاکھ ماہانہ تنخواہ وصول کر رہے تھے۔