بیجنگ(آئی این پی )برطانیہ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک) میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے ، برطانیہ اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک کیلئے سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ میں دیگر شامل منصوبوں میں شراکت کیلئے اہم مواقع موجود ہیں ، برطانیہ سی پیک منصوبہ میں اہم شراکت دار بننے کو تیار ہے اس ضمن میں برطانیہ اسلام آباد( پاکستان ) میں مئی میں ہونے والی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔معروف
چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے برطانوی حکومتی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ برطانیہ سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ کے دیگر منصوبوں میں شمولیت کا خواہشمند ہے ، اسی خواہش کے اظہار کو بڑھاتے ہوئے مئی میں ہونے والی کانفرنس کی میزبانی بھی اسلام آباد میں کرے گا ۔ یہ خبر ایک مثبت اشارہ ہے کہ سی پیک ترقی یافتہ معیشتوں کے لئے بھی اہمیت رکھتا ہے ۔ برطانیہ کا یہ بڑھتا قدم نہ صرف چین کو ممالک سے تعاون بڑھانے کیلئے بلکہ عالمی اقتصادی ترقی میں کشادگی اور جامعیت لانے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے ۔ آنے والے وقتوں میں سی پیک اور اس جیسے دوسرے منصوبے مغربی لیڈروں کی زیادہ توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔ سی پیک کی مستحکم ترقی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے پاکستان کو زیادہ پرکشش بناتا ہے ۔ مغربی ممالک ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ میں سی پیک اور اس جیسے دوسرے منصوبے مغربی لیڈروں کی زیادہ توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔ سی پیک کی مستحکم ترقی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے پاکستان کو زیادہ پرکشش بناتا ہے ۔ مغربی ممالک ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ میں شامل ممالک سے اپنے تجارتی تعلقات میں اضافہ کے خواہش مندہیں جس میں پاکستان بھی شامل ہے ۔ پاکستانی وزیر برائے پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے کئی اور ممالک بھی اس میں شامل ہونے کے خواہش مند ہیں ۔ سی پیک منصوبہ خدوخال کی تبدیلی کا منصوبہ ہے ۔