جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کو160کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والے انجن کون سی سپرپائورفراہم کرے گی ،امریکی پیشکش مستردکیوں مسترد کی گئی؟،نام جان کرآپ خوش ہوجائیں گے

datetime 8  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہور میں چائنہ نیشنل وہیکل کمپنی (سی آر آر سی) کے صدر مسٹر رین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔اجلاس میں چیئرپرسن ریلویز مسز پروین آغا، چیف ایگزیکٹومحمد جاوید انور، مشیر ریلویز انجم پرویز، ممبر فنانس غلام مصطفی، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت۔وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاک چین

تاریخی دوستی ایک لانگ ٹرم سٹریٹیجک پارٹنر شپ میں بدل چکی ہے۔ پاکستان تمام تر دباؤ اور سازشوں کے باوجود سی پیک کو کامیابی کی ایک عظیم داستان بنانا چاہتا ہے۔ چائنہ نیشنل وہیکل کمپنی (سی آر آر سی) کے صدر مسٹر رین نے کہا کہ ہمارے کارکن ڈینگی کے باوجود واپس نہیں گئے، چھ کارکن ڈینگی کا شکار ہوئے لیکن ہماری کمٹمنٹ ریلوے کے ساتھ ہے ۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ چینی دوستوں نے مشکل وقت میں تعاون کیا، ہماری توقعات اس سے بھی زیادہ ہیں۔پاکستان ریلوے کو درپیش مسائل حل کریں تاکہ مستقبل میں ایک ساتھ آگے بڑھا جا سکے۔ چائنہ نیشنل وہیکل کمپنی (سی آر آر سی) کے صدر مسٹر رین نے پانچ ہزار ہارس پاور تک طاقت کے حامل لوکوموٹیوز فراہم کرنے کی پیشکش کی اورکہاکہ لوکوموٹیوز 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکیں گے۔ مزیدکہاکہ چین کی رولنگ سٹاک مینوفیکچرنگ کمپنی امریکہ کی کمپنیوں کے مقابلے میں کم قیمت پر لوکوموٹیوز سپلائی کر سکتی ہے جس پر وزیر ریلویزنے کہا کہ پاکستان ریلویز کی بحالی کے بعد اپ گریڈیشن کے دور کا آغاز ہورہا ہے، معیار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔چین سے دوستی پر فخر ہے، یہ دوستی تمام امتحانات میں کامیاب ہوئی ہے۔اجلاس کے بعد پاکستان ریلویز کی طرف سے چین کی رولنگ سٹاک مینوفیکچرنگ کمپنی کے اعلی سطحی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…