لاہور (این این آئی) وفاقی وزیرشاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں قدرتی گیس کی فراہمی پر ہرماہ 30ارب روپے کی رعایت دے رہی ہے،پاکستان میں تیل کی قیمتیں ہمسایہ ملک سمیت تیل درآمد کرنیوالے ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔ ایک انٹر ویو
میں انہوں نے کہا حکومت توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے عمل پیرا ہے جس میں قلیل اور طویل المدتی منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کچھ لوگ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ پاکستان میں تیل کی قیمتیں ہمسایہ ملک سمیت تیل درآمد کرنیوالے ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔