کراچی (این این آئی) پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ٹیکس نظام کے خلاف پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل روک دی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی روک دی جس کے بعد سے پی ایس او کے تمام آئل ڈپو سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بھی بند ہوگئی ہے اس ضمن میں آئل ٹینکرزکنٹریکٹرز ایسوسی ایشن چیئرمین سلمان ترین نے بتایا کہ آئل ٹینکرز مالکان ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، 16فیصد ٹیکس کے خاتمے
کے لیے پہلے بھی چار بار ہڑتال کی جا چکی ہے، ٹیکس خاتمے کی یقین دھانی پر ہڑتال ختم کر دیتے تھے۔چیئرمین آئل ٹینکرزکنٹریکٹرز نے مطالبہ کیاکہ حکومت خدمات پرسیلز ٹیکس واپس لے، سیلزٹیکس واپس نہ لیا تو پاور پلانٹس کوبھی سپلائی بند کردیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اگرہمارے مطالبات نہ مانے گئے توپاور پلانٹس کو فرنس آئل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بند کر دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ خدمات پر 16 فیصد ٹیکس کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی کال دیں گے۔