اسلام آباد(آن لائن) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران ملکی تجارتی خسارہ 20.2 بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔ادارہ برائے شماریات کے مطابق جولائی تا فروری درآمدات اور برآمدات کے فرق میں ریکارڈ خسارہ دیکھا گیا ہے جو بڑھ کر 20.2 بلین ڈالر تک پہنچ گیا جب کہ خسارے کی سب سے بڑی وجہ ملکی برآمدات میں کمی اور درآمدات میں ہوشربا اضافہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ تجارتی خسارہ ملکی تاریخ
میں کسی بھی مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارے میں 34.3 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ حکومت کی جانب سے سالانہ برآمدات کا ہدف 53 فیصد حاصل کیا گیا جو 24.8 بلین ڈالر بنتا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت گزشتہ تین سال کے دوران اپنا سالانہ برآمدات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی