منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نیو اسلام آباد ائیر پورٹ،بڑی خوشخبری سنادی گئی،پشاور ایئرپورٹ کیلئے بھی بڑی خبر

datetime 7  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کا 95فیصد کام مکمل ہوچکا،وزیراعظم میاں محمد نوازشریف 14اگست کو اس کا افتتاح کریں گے،وزیراعظم نے ملک کے تمام پرانے ائیرپورٹس کی حالت بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے،70کروڑ روپے سے پشاور ائیرپورٹ کی تزئین و آرائش مکمل ہوچکی

مزید تین ارب روپے کے منصوبے سے ائیرپورٹ کو کشادہ کیا جارہا ہے۔وہ منگل کو ایوان میں جماعت اسلامی کے رکن صاحبزادہ یعقوب کی جانب سے سول ایوی ایشن کی کارکردگی زیربحث لانے کی تحریک پر بحث سمیٹ رہے تھے۔قبل ازیں ارکان اسمبلی نے سول ایوی ایشن کی کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے اسے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق لانے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔صاحبزادہ یعقوب خان نے کہا کہ سول ایوی ایشن کی کارکردگی زیربحث لائی جائے اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تجاویز دی جائیں۔غلام سرور نے کہا کہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کیلئے 38 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا مگر اخراجات 1کھرب سے تجاوز کرگئے اس پر بھی بحث ہونی چاہیے۔ایاز سومرو نے کہا کہ اگر ائیرپورٹ نجی شعبے کو دیئے گئے تو تباہ ہوجائیں گے،موہنجوداڑو ائیرپورٹ بھی تقریباً نان آپریشنل ہے،ہفتے میں کبھی کبھار ایک فلائیٹ آتی ہے،پی آئی اے کے سی ای او کو 50لاکھ تنخواہ دی جاتی ہے۔اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ سول ایوی ایشن کی ناکامی کی وجہ سے ملکی ائیرپورٹس تباہی کا شکار ہیں،

کراچی اور لاہور کے علاوہ کوئی ائیرپورٹ معیاری نہیں،سول ایوی ایشن کی پالیسی تبدیل ہونی چاہیے۔شیخ آفتاب نے کہا کہ ائیرپورٹس کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،بے نظیر ائیرپورٹ کو کشادہ کیا گیا ہے،رن وے کو بہتر کیا ہے،70کروڑ روپے سے پشاور ائیرپورٹ کی تزئین و آرائش کی ہے،3ارب سے اسے کشادہ کیا جارہا ہے،14اگست کو نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کا وزیراعظم افتتاح کریں گے اور بین الاقوامی فلائٹس کا اجراء ہوگا،پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قرار دیا جارہا ہے،

سی پیک کی وجہ سے دنیا متوجہ ہورہی ہے،سی پیک کی وجہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ کو مزید وسیع کیا جارہا ہے،پانی کیلئے راما ڈیم بنایا گیا ہے،95فیصد کام مکمل ہے،سڑکیں تیزی سے بن رہی ہیں،مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے،ماضی میں پی آئی اے زوال پذیر رہی،اب ڈرائی لیز پر جہاز لیے گئے ہیں،جن کی وجہ سے ادارے کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…