منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دہشتگردی کا شکار ہونے کے باوجود پاکستان عروج پر،وہ کون سے تین اہم عوامل ہیں جوپاکستان کی معاشی بیداری کو چلا رہے ہیں،واشنگٹن پوسٹ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 22  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)جرمن ،برطانوی اور جاپانی میڈیا کے بعد ممتاز امریکی اخبار ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ نے بھی پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی معیشت کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کا شکار ہونے کے باوجود پاکستان کی معیشت عروج پر ہے ، پاکستان نے 2016 میں ایشیا میں اپنی سب سے بہترین اسٹاک مارکیٹ ہونے کا لوہا منوایا، کراچی سٹاک ایکسچینج انڈیکس گزشتہ سال کے مقابلے میں 52فیصد سے زائد ہے اور مزید بلند ہورہا ہے ۔

معروف امریکی اخبار ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جو دہشتگرد حملوں کی وجہ سے مشہور تھا اورگزشتہ ہفتے پاکستان میں ایک خودکش حملے میں 80افراد کی جانیں لی گئیں جس کے بعد حکومت نے عسکریت پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا کی معیشت عروج پر ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کی شہ سرخیوں ،بغاوتوں اور عدم استحکام، سالوں کی پسماندگی اور غربت کے باعث کوئی بھی پاکستان کو پرکشش ملک قرار دینے کو تیار نہیں تھا۔لیکن اتنی جلدی نہیں شہ سرخیوں میں دیکھیں پاکستان آج کیا ہے اس نے 2016 میں ایشیا میں اپنی سب سے بہترین اسٹاک مارکیٹ کو ثابت کیا۔ کراچی سٹاک ایکسچینج انڈیکس گزشتہ سال کے مقابلے میں 52فیصد سے زائد ہے اور بلند ہورہا ہے ۔پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) سے ستائش حاصل کررہا ہے اور عالمی بینک کے مطابق اسکی معیشت 2017میں 5.2فیصد شرح نمو سے ترقی کررہی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ تین اہم عوامل پاکستان کی معاشی بیداری کو چلا رہے ہیں ،حالیہ دہشتگرد حملوں کے باوجود سیکورٹی کی آب وہوا میں بہتری ،سیاسی استحکام اور متوسط طبقے کی مالی حالت میں بہتری ہے ۔یہ تین ایک دوسرے سے جڑے حصے پاکستان کی ترقی کی کہانی کو طاقت بخش رہے ہیں۔ امریکی جریدے فوربز نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں کہا تھاکہ پاکستان کی حصص مارکیٹ کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مارکیٹ بن گئی ہے۔

فوربز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کار کردگی کو سراہا ہے۔ایک رپورٹ میں فوربز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کی کار کردگی میں کئی سازگار معاشی عوامل شامل ہیں،ان معاشی اصولوں میں وسیع ہوتا میکرو اکنامک ماحول ، بڑھتی ہوئی اقتصادی ترقی ،گرتا افراط زر اور شرح سود شامل ہیں۔2016میں پاکستان کی معاشی نمو چھ فی صد رہی ، 2015میں یہ شرح چاراعشاریہ آٹھ فی صد تھی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…