منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

بجلی کی خریداری کیلئے25 سالہ معاہدہ کرلیاگیا،تفصیلات جاری

datetime 21  فروری‬‮  2017 |

کراچی (آئی این پی) کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے اپنی پیداواری استعداد میں اضافے کے لیے شمسی توانائی سے بجلی بنانے والی کمپنی آرسن پاکستان لمیٹڈ سے بجلی خریدنے کا معاہدہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے آرسن پاکستان لمیٹڈ سے بجلی کی خریداری کا 25 سالہ معاہدہ کیا ہے ۔ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ آرسن پاکستان کی جانب سے سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں لگایا جانے والا 50

میگا واٹ کا سولر پاور پروجیکٹ 2018 تک پیداوار شروع کردے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک 2009 کے بعد سے اپنی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے 1.2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرچکی ہے جبکہ اس نے اپنی پیداواری صلاحیت میں 1037 میگا واٹ بجلی کا اضافہ بھی کیا ہے۔دوسری جانب آرسن پاکستان لمیٹڈ کے ترجمان نے بھی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سولر فوٹو وولٹائیک پاور جنریشن ماحول دوست ہے اور ان کی کمپنی ماحول دوست بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ ہمارا اشتراک صارفین کو قابل تجدید توانائی پہنچانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔خیال رہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ماحول دوست بجلی کا رجحان بڑھ رہا ہے اور بڑی کمپنیاں توانائی کے قابل تجدید ذرائع سے بجلی کے حصول کے لیے کوشاں ہے جن میں شمسی توانائی، پن بجلی اور ہوا کے زور سے بجلی بنانے کے پروجیکٹس شامل ہیں۔گزشتہ دنوں دبئی کے ابراج گروپ نے بھی سندھ میں ہوا کے زور پر چلنے والے توانائی کے 50 میگاواٹ کے پروجیکٹ کے حصص خریدنے کا اعلان کیا تھا۔ابراج گروپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ جھمپر ونڈ کوریڈور ہوا کے زور پر چلنے والے منصوبے کے لیے بنایا گیا ہے جس میں 550 میگاواٹ باقاعدہ فعال ہے اور مزید ایک گیگا واٹ تکمیل کے مراحل میں ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…