منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کی معیشت مضبوط بنانے کیلئے چین کی فراخدلی،قابل تحسین فیصلہ کرلیاگیا

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )چین پاکستان اقتصادی راہداری کے جذبہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے چین اس سال پاکستان سے اپنی درآمدات میں اضافہ کردے گا،اس کا مقصد دوطرفہ فوائدکی سماجی اقتصادی تعاون کی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق چینی حکومت کو احساس ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم غیر متوازن ہے،اس لیے وہ اپنے کاروباری شعبہ کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے،وہ اس پر قابو پانے کیلئے وسیع مواقع پیدا کر رہا ہے،

چین کی طرف سے اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ وہ اس سال پاکستان کے ساتھ زیادہ تجارت کرے گا۔دریں اثناء چین نے غیرملکی تجارت کو فروغ دینے کی پالیسی بھی جاری رکھی،جنوری میں اس کی درآمدات اور برآمدات میں 2ہندسی اضافہ ہوا،اس کی بڑی وجہ صنعتی طلب میں اضافہ اور پیداواری صلاحیتوں کا فروغ تھا،یہ چین کی طرف سے اپنی صنعتوں کو اپ گریڈ کرنے اور اپنی اہلیت میں اضافے کا نتیجہ ہے۔چینی ذرائع ابلاغ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق چین کی درآمدات میں 25.2فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 911.2ارب یوآن(132.4 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو طلب میں اضافے اور رسد کے شعبے میں جاری اصلاحات کا نتیجہ ہے،چینی برآمدات میں 15.9فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 1.27ٹریلین یو آن رہیں،جنرل ایڈمنسٹریشن کسٹم کے مطابق جنوری میں کچے لوہے،خام تیل اور کوئلے کی درآمدات جنوری میں بڑھ گئیں جبکہ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا،چین نے گذشتہ ماہ عالمی مارکیٹ سے 92ملین میٹرک ٹن کا خام لوہا خریدا جوکہ گذشتہ سال خریدے گئے لوہے کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ تھا جس پر اس نے 525یوآن اوسطاً ادا کیے،جنوری میں 34.03ملین میٹرک ٹن خام تیل درآمد کیا گیا جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 27.7فیصد زیادہ تھا۔چین کی درآمدات میں اس سال موسم بہاراں کی تعطیلات نے بھی اپنا کردار ادا کیا جو گذشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ درآمد کی گئیں۔

سینوئی لنکس سیکیورٹی کے ایک تجزیے نگار ژویانگ کے مطابق جنوری میں چین کی غیرملکی تجارت 2.18ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی جو گذشتہ سال کے مقابلے میں19.6فیصد زیادہ رہی۔اس کا مطلب یہ ہے کہ چین نے ہر ماہ 354.53ارب یوآن کی درآمدات کیں تاہم یہ ایک سال قبل کے مقابلے میں 2.7 فیصد کم تھیں،مستقبل میں چین کی غیرملکی تجارت کم ہونے کا امکان ہے کیونکہ چین میں اشیاء ضرورت کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے اور گھریلو طلب میں بہتری آرہی ہے۔چین یورپی یونین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے،جنوری کے مہینے میں ان ملکوں کے ساتھ اس کی تجارت میں 14.1فیصد کا اضافہ ہوا،اسی دوران امریکہ کے ساتھ چینی تجارت میں 21.9فیصد کا اضافہ ہوا اور چین امریکہ کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا۔تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ اعدادوشمار حوصلہ افزا دکھائی دیتے ہیں تاہم ماہرین ابھی تک عالمی طلب پوری کرنے کے سلسلے میں غیریقینی صورتحال کا شکار ہیں،چین کے پیداواری شعبے کی حقیقی کارکردگی اور مقابلے کی فضاء اور تجارتی اضافے میں فرق دکھائی دیتاہے۔

بیجنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ٹوژین کوان کا کہنا ہے کہ دنیا میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے وابستہ ممالک میں چین کے آلات ،تعمیراتی مواداور خدمات کی طلب میں بہت زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔اس لیے وہ چین کی غیرملکی تجارت کی حمایت جاری رکھیں گے،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تجارتی روٹ کے ساتھ بڑی تعداد میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے تعمیر کیے گئے ہیںیا زیر تعمیر ہیں جن میں پاکستان کی قراقرم ہائی وے،کراچی لاہور موٹروے اور چین لاؤس ریلوے کا منصوبہ شامل ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…