منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

’’پاکستانیوں کی سب سے بڑی مشکل کا حل ‘‘ سستی بجلی منصوبہ شروع ۔۔ کتنے روپے فی یونٹ ہوگی ؟ 

datetime 10  فروری‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی)چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاویدملک نے کہا ہے کہ بہاولپور میں200میگا واٹ سولر پاور منصوبہ سستی بجلی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمہ میں معاون ثابت ہوگا،ترکی کی معروف کمپنی ذورلوانرجی سے معاہدے کے مطابق اس منصوبہ سے بجلی سوا پانچ رو پے فی یونٹ فراہم ہوگی ،مہنگی بجلی کے باعث

صنعتکار و عوام دونوں ہی پریشانی کا شکار ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ سستی بجلی کے منصوبے شروع کیئے جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر شفیق اے نقی وائس چیئرمین میاں شہریار علی کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خلدون جاوید ملک نے کہا کہ سولر پاور منصوبہ توانائی بحران کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو گا اور اندسٹری کاپہیہ ترقی پر گامزن ہو گا۔ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول سے ہی حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں برآمدات کی گرتی ہوئی صورتحال کی ایک بڑی وجہ صنعتی مقاصد کیلئے مہنگی بجلی بھی ہے جس کے باعث اشیاء کی پیداواری لاگت بڑھنے سے ان کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ مہنگی اشیاء کے باعث بیرون ملک برآمدات میں تسلسل سے کمی واقع ہورہی ہے جس سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہورہی ہے۔اس لیے ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتوں کو سستی بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اسی صورت میں ملک ترقی کرے گا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…