اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

پڑھو بھی اور کماؤ بھی !چین نے پاکستانی طلباء کوزبردست خوشخبری سنادی

datetime 20  جنوری‬‮  2017 |

بیجنگ (آئی این پی)چین نے ملکی جامعات سے تعلیم مکمل کرنے والے غیر ملکی طلباء کے لیے ملازمت کے مواقع آسان بنانے کا اعلان کردیا۔ چین کی وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ ،وزارت خارجہ اور وزارت تعلیم کی جانب سے جمعہ کو ایک تفصیلی پالیسی جاری کی گئی ہے جس میں چین تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلباء کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ تعلیم مکمل ہونے کے بعد چین کے مختلف اداروں میں روزگار کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔ پالیسی سے چین میں زیر تعلیم 14ہزار پاکستانی طلباء بھی تعلیم مکمل ہونے کے بعد روزگار کے مواقعوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

پالیسی میں طلباء کیلئے6شرائط پر پورا اترنا ضروری بتایا گیا ہے جس میں کم ازکم عمر18سال ، صحت کا بہترین ہونا ،کسی بھی قسم کے جرائم سے دور رہنا، بہترین تعلیمی قابلیت ،نظم وضبط کا پابند ہونا اورمذکورہ شعبہ کے ڈگری حاصل کرنا ہے۔غیر ملکی طلباء کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے کیلئے سب سے پہلے ورک پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…