تہران (آئی این پی) تہران اور بیجنگ ایران کی تیل صاف کرنے کی گنجائش بہتر بنانے کیلئے آئندہ ہفتوں میں تین بلین ڈالر مالیت کے ایک معاہدے پر دستخط کریں گے۔ ایک ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کے نائب وزیر تیل عباس کاظمی نے کہا کہ سرمایہ کاری ابدان تنصیب پر مرکوز ہو گی ، کاظمی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے چین نے ابدان تنصیب کی کوالٹی میں بہتر ی اور فکس کرنے کے منصوبے کیلئے سرمائے کی فراہمی کا باضابطہ آغاز کیا ہے ۔
عباس کاظمی نے کہا کہ توقع ہے کہ معاہدے پر آئندہ ماہ دستخط کئے جائیں گے جب ایک چینی وفد تہران آئے گا ، ایران کے بنیادی ڈھانچے کو برسوں کے فقدان کو پورا کرنے کیلئے سرمایہ کاری درکار ہے جبکہ ملک جوہری پروگرام کی وجہ سے عائد کی جانیوالی بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار رہا ہے ۔