کراچی(آئی این پی)موبائل کمپنی ٹیلی نار کی جانب سے کلیئر کئے جانے والے کنسائمنٹس میں بے قاعد گیوں پر ایڈ جیوڈکیشن کلکٹریٹ نے موبائل کو شوکاز نوٹس جاری کر دی ہے، ذرائع کے مطابق موبائل کمپنی ٹیلی نار کی جانب سے مس ڈیکلریشن کے ذریعے ٹیلی کام کے پرزہ جات کی کلیئرنس کرکے قومی خزانے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچایا گیا،
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی کے ڈائریکٹرگل رحمن کی جانب سے غیر قانونی طریقوں سے کلیئرنس کئے جانے والے درآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی ذمہ داری ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد علی بلوچ کو دی گئی تاہم ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد علی بلوچ اور ان کی ٹیم میں شامل دیگر افسران نے موبائل کمپنیوں کی جانب سے کلیئر کئے جانے والے کنسائمنٹس کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال شروع کی جس پر انکشاف ہوا کہ میسرا ٹیلی نار نے کلیئر نگ ایجنٹ میسرز احباب انٹرپرائزز کے ساتھ مل کرٹیلی کمیونی کیشن آلات میں شامل کی کلیئرنس دو فیصد ادائیگی پر کی ہے۔جس کی وجہ سے قومی خزانے کو11 لاکھ کا نقصان ہوں ہے۔