لاہور(آئی این پی) مانچسٹرسے آنیوالے شاہین ایئرلائن کے طیارے نے انجن میں آگ لگنے کے باعث لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ۔تفصیلات کے مطابق شاہین ایئرلائن کا طیارہ مانچسٹر میں مسافروں کو چھوڑ کر واپس آرہا تھا کہ لینڈنگ کے دوران اس کے ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی ۔
شاہین ایئرلائن کے اس طیارے میں اس وقت پائلٹ سمیت عملے کے 10 ارکان سوار تھے۔ پائلٹ نے حاضر دماغی کا ثبوت دیتے ہوئے طیارے کا ایک انجن بند کر دیا اوردوسرے انجن کیساتھ ہنگامی لینڈنگ کی ۔آگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں رن وے پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا ۔ جبکہ عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے ہیں ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ انجینئرز کی ٹیم طیارے کا معائنہ کر رہی ہے، طیارے نے مزید مسافروں کو لیکر گوانگزو روانہ ہونا تھا،انجینئرز کی جانب سے اگر طیارے کو قابل پرواز قرار نہ دیا گیا تو گوانگزو کی فلائٹ منسوخ کردی جائے گی۔
مانچسٹرسے آنیوالے طیارے کے انجن میں آگ ،لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال
8
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں