شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)شارجہ میں ایک سونے اور ہیرے کے جواہرات تیا رکرنے والی کمپنی ”گولڈ جینی“ کی جانب سے’’ٹرمپ آئی فون ‘‘1 لاکھ 51 ہزار ڈالرزیعنی ایک کروڑ58 لاکھ 28 ہزار 575 پاکستانی روپے میں فروخت کیاجارہاہے اوریہ آئی فون سونے سے بنا اور ہیروں سے جڑا ہے اور اس پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر بھی کندہ ہے۔
ایک عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سونے سے بنے اس فون پر 450 ہیرے بھی لگائے گئے ہیں جو ایپل کے لوگو کے اردگرد اور فون کے بارڈرز پر جڑے ہیں۔ اس سونے کی کمپنی کے ایم ڈی فرینک فرنینڈونے اس آئی فون کے ”موزوں“ خریداروں کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ دنیا بھر میں بہت ہی زیادہ امیر لوگوں کیلئے ہے جن کیلئے کوئی شے بھی خریدنا مشکل نہیں کیونکہ ان کے پاس پہلے ہی تقریباً سب کچھ ہے۔“۔انہوں نے بتایاکہ جس چینی فیملی نے سب سے پہلے اس آئی فون کوڈیزائن کرکے تیارکرنے کی درخواست کی وہ اس آئی فون کی فروخت کے افتتاح کے بعد امریکی نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ کوتحفے میں دیناچاہتی ہے ۔اس کمپنی کے ذرائع کے مطابق پہلے فون کی فروخت کے بعد مزید 9آرڈزموصول ہوچکے ہیں ۔