بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

سندھ میں سوئی سے 4گنابڑے گیس ذخائر،2017میں قوم کوخوشخبری ملے گی

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں ٹائٹ گیس کے ذخائرکے حوالے سے قوم کو2017کے دوران بڑی خوشخبری ملے گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں ٹائٹ گیس کی تلاش کے مثبت نتائج مل رہے ہیں اورسوئی گیس فیلڈکے مقابلے میں تین سے چارگنابڑے ٹائٹ گیس کے ذخائرآسکتے ہیں جس کے لئے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈدس کروڑ کی سرمایہ کاری کررہی ہے ۔

گمبٹ سائوتھ بلاک میں یومیہ 50ایم ایم ایس سی ایف گیس پروسییسنگ سہولیت (جی پی ایف ۔II)کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پرپاکستان پیٹرولیم لیمٹیڈکے ایم ڈی اورسی ای اوسیدوامق بخاری نے خطبہ استقبالیہ میں کہاکہ پی پی ایل رواں مالی سال کے دوران اٹھائیس کنوئیں کھودے گی ۔انہوں نے کہاکہ امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے بعد ایسے علاقوں میں بھی تیل وگیس کی تلاش کرے گی اورآئندہ سال بلوچستان میں بھی پانچ کنوئیں کھودے جائیں گے اوربعد میں ان کی تعداد بارہ تک بڑھائی جائے گی ۔سندھ میں ٹائٹ گیس کے ذخائرکے حوالے سے قوم کوآئندہ سال کے دوران بڑی خوشخبری مل سکتی ہے ۔صوبے میں ٹائٹ گیس کی تلاش کے مثبت نتائج مل رہے ہیں اورسوئی گیس فیلڈکے مقابلے میں تین سے چارگنابڑے ٹائٹ گیس کے ذخائرسامنے آسکتے ہیں جس کےلئے پی پی ایل دس کروڑروپے کی سرمایہ کاری کررہی ہے ۔سوئی گیس فیلڈمیں گیس کے 13ٹریلین کیوبک فٹ ذخائرہیں جبکہ سندھ میں ٹائٹ گیس کے 30سے 40ٹریلین کیوبک فٹ ذخائردریافت ہوسکتے ہیں ۔سید وامق بخاری نے بتایاکہ گمبٹ میں دوسراگیس پروسیسنگ پلانٹ اپنی مکمل صلاحیت پرکام کررہاہے اوریومیہ 35ایم ایم ایس سی ایف پائپ لائن کے معیارکی فروخت ہونے والی گیس ،680بیرل کنڈنسیٹ اور12ایم ٹی ڈی ایل پی جی کی پیداواردے رہاہے جوکہ سالانہ 2.3سے زائد ایم ایم بی اوای کے برابرہے جس کے نتیجے میں سالانہ 105ملین ڈالرکے زرمبادلہ کی بچت ہوگی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…