بیجنگ (این این آئی) چین اور سعودی عرب نے نئی تاریخ رقم کردی،چین نے کہا ہے کہ نومبر کے دوران سعودی عرب سے خام تیل کی درآمد میں 29فیصد اضافہ ہوا جس سے سعودی عرب چین کو تیل سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔محکمہ کسٹمز کی رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران سعودی عرب سے خام تیل کی درآمدنومبر 2015 ء کی نسبت 29.19فیصد بڑھ کر 1.15ملین بیرل یومیہ رہی ۔دوسرے نمبر پر روس رہا جس سے تیل کی درآمد 17.92فیصد بڑھ کر 1.12ملین بیرل یومیہ رہی۔دیگر ملکوں میں ایران سے تیل کی درآمد 24.48فیصد اضافے کیساتھ 611338بیرل یومیہ، عراق سے 15.68فیصد اضافے کیساتھ 695148بیرل یومیہ رہی۔اس کے علاوہ جن ملکوں سے تیل کی درآمد میں اضافہ ہوا ان میں انگولا، برازیل اور وینزویلا بھی شامل ہیں۔نومبر کے دوران چین کی خام تیل کی کل درآمد 7.87ملین بیرل یومیہ رہی جو اکتوبر کی نسبت 18.3فیصد زیادہ ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں