کراچی(آن لائن)ایک ہفتے کے دوران عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں 24 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1160 ڈالر سے گھٹ کر 1136 ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 7 روز کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد کراچی ، حیدر آباد ، لاہور ، ملتان ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 49 ہزار 800روپے سے کم ہو کر49ہزار500روپے ہوگئی ، اسی طرح 257روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت 42 ہزار 685 روپے سے گھٹ کر 42 ہزار 428 روپے ریکارڈ کی گئی ، گزشتہ ہفتے مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 750 روپے پر برقرار رہی۔
جبکہ آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر سستاہوکر 1131 ڈالر فی اونس پر آگیا ۔ اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا۔مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 500 روپے سستاہوکر 49 ہزار 800 روپے اورر دس گرام سونا 429 روپے کمی کے بعد 42ہزار 685 روپے کا ہوگیا ہے ۔
سونا سستا ہو گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)
-
نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا کے حوالے سے اہم خبر
-
اسرائیل جانیوالی پرواز کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا، تصویر بھی جاری
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا
-
بلاسود قرضہ اسکیم، کاروباری افراد کو 5 کروڑ روپے تک قرض
-
انوشکا شرما کے ایک آرڈر نے قرض میں ڈوبے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل دی
-
امریکا: سزائے موت کی قیدی خاتون دو بار زہر کا انجیکشن لگائے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی
-
حکومت نے قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا
-
’ایک صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنی فیملی کیلئے 8 کروڑ روپے کے جوتے بنوائے‘
-
راولپنڈی کے گھر سے دو بھائیوں کی لاشیں برآمد
-
صارفین کے لیے اہم خبر، نئے بجلی کنکشن پر بڑی رکاوٹ سامنے آگئی
-
ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، پنجاب میں شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا آغاز



















































