چین پاکستان کے کن معاملات کو سنبھالنے جارہی ہے ؟ایسی خبر کہ عوام سے جھوم اٹھے گی

3  دسمبر‬‮  2016

کراچی(این این آئی)شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی جنوری 2017کے اختتام تک کے الیکٹرک کا انتظام سنبھال لے گی۔ اس ضمن میں وزارت پانی و بجلی کے اعلی افسر نے بتایا کہ چینی کمپنی چھ سے 7سال میں ترسیل، تقسیم اور بجلی کی پیداوار میں 10ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی، اس حوالے سے اگلے ہفتے شنگھائی الیکٹرک وزارت پانی و بجلی کے اعلی حکام کو تفصیلی پریزنٹیشن دے گی۔
واضح رہے کہ شنگھائی الیکٹرک اور ابراج گروپ میں معاہدہ ہوا ہے جس کی حتمی منظوری نیپرا دے گا۔ معاہدے کے تحت شنگھائی الیکٹرک 1.77 ارب ڈالر میں کے الیکٹرک کا 66.4 فیصد حصہ خریدے گی۔
وزارت پانی و بجلی کے افسر نے بتایا کہ انتظام سنبھالتے ہی چینی کمپنی ترسیل و تقسیم کے نیٹ ورک میں 7 سال کے دوران 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری شروع کرے گی، جس کے علاوہ بجلی کی پیداوار کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔اس وقت شنگھائی الیکٹرک کی شیڈو انتظامیہ غیر رسمی طور پر کے الیکٹرک کا انتظام سنبھال چکی ہے اور معاملات کو سمجھ رہی ہے۔
یاد رہے کہ ابراج گروپ نے 2009 میں کے ای ایس سی کو 36 کروڑ 10 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا اور اس کے 71 فیصد حصص حاصل کیے تھے۔چند سال قبل موسم گرما میں کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کے الیکٹرک کو ہیٹ اسٹروک سے مرنے والے 1200 افراد کی ہلاکت کا مورد الزام ٹہرایا گیا تھا۔
اس کے علاوہ کے الیکٹرک کو مختلف عدالتوں میں متعدد مقدمات کا سامنا بھی ہے جن میں زائد بلنگ اور غیر معقول ٹیرف کے کیسز نمایاں ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…